دیر لوئر (مانند نیوز)ریسکیو1122 دیر لوئر دریائے پنجکوڑہ میں عارضی فلڈ ریلیف کیمپسریسکیو1122 دیر لوئر دریائے پنجکوڑہ میں عارضی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے قائم کردیے۔ ریسکیو1122 کے اہلکار ہمہ وقت ایمرجنسی سامان کے ساتھ موجود ہیں تاکہ ڈوبنے جیسے حادثات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اشفاق احمد نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے قائم عارضی فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ریسکیو1122 کے اہلکار ہمہ وقت ایمرجنسی سامان کے ساتھ موجود ہیں تاکہ ڈوبنے جیسے حادثات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔؎