ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد عابد وزیر نے مہردی، تحصیل درگئی میں حالیہ کامیاب سیکیورٹی آپریشن کے تناظر میں ضلع ملاکنڈ کا دورہ کیا۔ یہ آپریشن پاک آرمی، ملاکنڈ لیویز، ایلیٹ فورس، ایف سی، ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے مکمل ہوا، جس کا مقصد علاقے میں دیرپا امن و امان کا قیام اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی تھی۔ ملاکنڈ آمد پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور عوامی تحفظ و خدمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کمشنر نے مؤثر کوآرڈی نیشن، امن کے تسلسل اور عوامی اعتماد کی بحالی کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے عوام کی خدمت خصوصاً تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کی سختی سے ہدایت کی۔ بعد ازاں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کمانڈر 6 بریگیڈ، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ، ریجنل پولیس آفیسر مردان، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، کمانڈنگ آفیسر 160 فیلڈ ملاکنڈ اور دیگر افسران کے ہمراہ آپریشن کی کامیابی پر آرمی فورٹ ملاکنڈ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں آپریشن میں جرات اور مثالی کارکردگی دکھانے والے آفسران و اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ کمشنر نے آفسران و اہلکاروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ملک و قوم کا فخر قرار دیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ ایسی کامیاب کارروائیاں نہ صرف امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں بلکہ فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اداروں کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے