پشاور(مانند نیوز)محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے جاری سلسلے کی پیشگوئی کی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ اس موسمی صورتحال کے باعث صوبے کے برف پوش شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلاف)، سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس تناظر میں، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چترال (اپر و لوئر)، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا ہے۔ یہ اضلاع گلاف کے خطرے سے دوچار قرار دیے گئے ہیں۔یہ الرٹ پی ڈی ایم اے کے 15 جولائی 2025 کو جاری کردہ پہلے الرٹ کے تسلسل میں جاری کیا گیا ہے جس میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں گلاف سے متاثرہ ممکنہ مقامات کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت پیشگی وارننگ اور مؤثر ردعمل ممکن ہو۔خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والے عوام کو گلاف سے متعلق خطرات اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدیات کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال، مویشیوں، انفراسٹرکچر اور فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے