پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب اپریشن،رکشہ چور 06 رکنی منظم گروہ،سمیت مویشی چور گروہ بے نقاب،منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس وائس برامد،مقدمات درج،تفتیش شروع کی تفصیلات کے مطابق۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی واضح احکامات کی روشنی میں،عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میں اشفاق احمد ایس ایچ او تھانہ پبی وٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تھانہ پبی کے علاقہ میں سرگرم چور گروہ کے سرغنہ کامران ولد مظفر شاہ ساکن پبی کو کارندے ساتھیوں جنید ولد ریاض ساکن پبی،جعفر ولد اصغر ساکن پیرپیائی کو گرفتار کرکے چوری کردہ 02 رکشے تیز رفتار برآمد کیے جبکہ دیگر شریک جرم ساتھیوں کی گرفتاری جلد متوقع ہے،دوسری کاروائی میں مویشی چور گروہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپوں مالیت کے مویشی برآمد کیے گئے اسی طرح منشیات فروش ملک آصف ولد ملک عالم شیر ساکن پبی سے 03کلو30 گرام چرس190گرام آئس،ملزم اول گل ولد محمد اکرم ساکن پبی سے 03کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے