پبی (مانند نیوز) ٹریفک نظام میں بڑی تبدیلیاں – رشکوں اور نو پارکنگ زونز پر کریک ڈاؤن کا اعلان نوشہرہ کینٹ ٹریفک انچارج فخر الاسلام نے پبی نپریس کلب کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ کینٹ میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک جان اکبر کی نگرا نی میں شہر کے مختلف مقامات پر نو پارکنگ سائن بورڈز اور آگاہی بینرز لگائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بروقت اطلاع دی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام رکشہ ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ پوائنٹس کے علاوہ مسافروں کو بٹھانے اور اتارنے کی کوشش نہ کریں ہم نے پہلے وارننگ دی ہے، اب کریک ڈاؤن شروع ہو گاٹریفک انچارج فخر الاسلام نے کہا‘رکشہ ڈرائیور حضرات اپنے رکشوں کو مخصوص پوائنٹس پر کھڑا کریں اور کسی بھی صورت میں سڑک کے بیچ یا غیر قانونی مقامات پر مسافروں کو نہ بٹھائیں اور نہ اتاریں، بصورت دیگر ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے شہر بھر میں نو پارکنگ ایریاز پر بھی سختی سے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا عوام سے تعاون کی اپیل فخر الاسلام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کر کے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے