اپر چترال (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی بروقت کوششوں سے مذکورہ متاثرہ سڑک کی بحالی کا کام این،ایچ،اے کے زریعے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر افضل علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نائب تحصیلدار مستوج عبدالغفور کے ہمراہ بحالی کے کام کی نگرانی کررہا ہے۔اور اب تک کے اطلاعات کے مطابق این،ایچ،اے کی مشنری سڑک کی بحالی میں مصروف ہے اور کل شام تک راستہ ہموار ہوکر ٹریفک کے لئے بحال ہونے کا قوی امکانات ہیں۔