ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کے گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ لینے والے طلبا ء کو سکول بیگ کاپیاں اور پنسل بکس کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ہے ملاکنڈ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرامت شاہ اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہدایت اللہ نے میڈیا بر یفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخواایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی مہم معیاری تعلیم سب کیلئے کے تحت ضلع بھر کے27ہزار سے زائد ان بچوں کو جنھوں نے رواں تعلیمی سال2025-26ء میں دا خلہ لیا ہے کو سکول بیگ کاپیاں اور پنسل بکس مفت دیئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 1کروڑ26لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حامد الر حمن کی نامزد کردہ کمیٹی کے ذریعے اوپن ٹینڈزمیں رضا ٹریڈرز نے اس کی سپلائی کا باقاعدہ کنٹریکٹ حا صل کیاجس کے بعد سامان کی فراہمی تقریبا مکمل ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں اضا فہ ہو گا اور جو والدین غربت اور اخراجات برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول داخل نہیں کراتے وہ بھی اس جانب راغب ہو نگے۔