دیر بالا (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے باہمی تعاون سے تحصیل واڑی، دیر بالا میں آل پاکستان انصاف امن والی بال ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر صدیق اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی، ڈی ایس پی واڑی، تحصیل چیئرمین واڑی ایان اللہ خان، فوکل پرسن ایم پی اے- پی کے 12 رؤوف خان، تحریک انصاف کے رہنما رضا اللہ ایڈوکیٹ تھیں۔ناس ایونٹ کا مقصد امن، یوتھ انگیجمنٹ اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ دیر اپر کے کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک زبردست موقع ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو اُجاگر کریں۔