دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں مون سون شجرکاری مہم جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض نے مون سون شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر معراج گل (ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر) بادشاہ زادہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر)، ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر دیر ویلج سیکرٹریز عام شہری بھی مہم میں حصہ دار بنے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا کہنا تھا کہ دیر بالا کے غیور عوام اس مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر درخت لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، درخت لگانا نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ سماجی ذمہ داری بھی ہے اس لئے شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں کیونکہ پودا لگا لینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی پرورش اور حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں اور امید جگائیں۔