اسلام آباد (مانند نیوز)پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، اسلام آباد کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نیلی معیشت کے فروغ، سمندری ماحول کے تحفظ اور نوجوانوں کی قیادت میں ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ یادداشت بدھ کے روز اس وقت دستخط کی گئی جب پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے وفد اور رضاکاروں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ماحولیات، بلیو اکانومی، سمندری ماحولیاتی نظام، اور نوجوانوں کی شرکت کے ذریعے پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایک باضابطہ تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے بانی و سربراہ محمد توصیف خان اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے صدر وائس ایڈمرل (ر) احمد سعید نے دستخط کیے۔ یہ شراکت داری ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق، آگاہی مہمات، اور نوجوانوں کی شرکت کے ذریعے ایک پائیدار، محفوظ اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دونوں ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ زمین اور سمندر دونوں کے ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے