سخا کوٹ (مانند نیوز) صوبائی حکومت کی ہدایت پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم میں پانچ روز توسیع کر دی گئی۔صفائی میں توسیع کامقصد عوام کوصاف وشفاف ماحول فراہم کرنے کیساتھ ساتھ عوام میں صفائی سے متعلق شعور واگاہی فراہم کرنا ہے۔تحصیل چیئرمین درگئی پیرمحمداسلام خان غازی نے میڈیا سے خصوصی صفائی کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کوسرسبز وشاداب ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے عوام خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہماراساتھ دیں اپنے محلوں اور بازاروں کوصاف ستھرا رکھناہم سب کی دینی وقومی فریضہ ہیں صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری شہاب علی کی خصوصی ہدایات پر ہم نے پانچ روزہ صفائی مہم کاآغازکردیا تھا جس میں اب مذید پانچ دن کی توسیع کر کے صفائی مہم دس روز کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کوسہولیات فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے