سخا کوٹ (مانند نیوز) تحصیل چیئرمین درگئی پیرمحمداسلام خان غازی اور تحصیل مونسپل آفیسر اونگزیب خان کاسخاکوٹ بازار کادورہ۔دس روزہ خصوصی صفائی مہم کے سلسلے میں بازار میں ڈرین صفائی کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چیئرمین پیرمحمداسلام خان غازی نے گذشتہ روز ٹی ایم او درگئی اورنگزیب خان کے ہمراہ سخاکوٹ بازار کادورہ کیا اور صفائی مہم کے سلسلے میں درین صفائی مہم کاجائزہ لیااس موقع پر ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے عہدہداروں نے بازار سے متعلق مختلف مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا۔تحصیل چیئرمین نے عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے صفائی مہم کو مذید تیزکرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ بارشوں کے دوران عوام کوکسی بھی ممکنہ پریشانی یاناخوشگوار واقعہ سے بچا سکے۔تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی نے کہا کہ بازاروں کی صفائی عوام کوتحفظ اور سہولت فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے۔