کراچی (مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وہ پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ آپ لاہور کے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کے لیے شہباز سلو بن جائیں۔

نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کو 100 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ڈسٹرکٹ سنٹرل، ایسٹ اور کیماڑی کو پہنچے گا، منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنےکے لیے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف حب کنال منصوبے میں 100 ایم جی ڈی پانی کے اضافے کی منظوری دلاتے ہیں تو اگلے سال تک ہم کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دینے کے منصوبے کو بھی مکمل کر نے کے قابل ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے 4 منصوبے پر کیے گئے وعدوں کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے