اسلام آباد (مانند نیوز)گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر قومی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا

دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر خصوصی ڈوڈل پاکستان کے نام کردیا، جس میں سبز و سفید پرچم نیلے آسمان کے پس منظر میں لہراتا دکھائی دے رہا ہے، اس ڈوڈل میں تخلیقی انداز سے پرچم کے عقب پر گوگل کا نام بھی لکھا گیا ہے۔

پاکستانی آموں کی دھوم، جشن آزادی پاکستان پر گوگل کا نیا ڈوڈل توجہ کا مرکز

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست بن گیا، یہ دن بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

ڈوڈل پر کلک کرنے سے صارفین کو یومِ آزادی سے متعلق معلومات، قومی نغمے، پاکستان کے قیام کی تاریخ، ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں، گوگل دنیا بھر میں اہم مواقع اور تقریبات کے موقع پر اپنا ڈوڈل بدلنے کی روایت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر مختلف طرح کے خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے