اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کر کے قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے میرے وطن کے نوجوانو، یہ وطن تم سے ہے، قربانیوں کی خوشبو سے مہکتا یہ چمن، تمہارے خواب ہیں تمہارے عمل کے منتظر‘۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو موجودہ کھلاڑی حارث رؤف نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 14 اگست، ایک یاد دہانی ہے کہ ہم کون ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے