کرم (مانند نیوز)ملک بھر کی طرح ضلع کرم میں بھی ”یو م آزادی-معرکہ حق“ پورے ملی جوش و جذبے کیساتھ منایاگیا۔ مرکزی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس کمپاؤنڈ پاراچنار میں کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اے اے سی ارشد آفریدی، ریونیو سٹاف اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاران موجود تھے۔ قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کر کیا گیا۔اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس شوکت علی نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم خالد عمران لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، اساتذہ، طلباء اور اہلکاران بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جو گورنر کاٹیج سے شروع ہو کر گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وطن سے محبت اور اتحاد کا پیغام درج تھا۔ اس کے علاوہ لوئر کرم صدہ میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عصمت اللہ نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ایڈیشنل اے سی، ڈی ایس پی پولیس، تحصیلداران، ٹی ایم او لوئر کرم، مقامی سکولز کے طلباء، اساتذہ اور علاقائی مشران نے بھرپور شرکت کی۔ قومی ترانے کے بعد شرکاء نے ملک کی سلامتی، ترقی اور اتحاد کیلئے دعا کی جبکہ طلباء نے ملی نغمے پیش کئے اور وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع کرم میں منعقدہ تقریبات نے عوام میں قومی شعور، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔ مختلف علاقوں میں پرچم کشائی، ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی سلامتی و ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور مقامی عوام کی مشترکہ شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے