سوات(نمائندہ مانند) ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سوات میں 23فیڈرز پر بجلی بحال، بقیہ 18فیڈرز پر مرمتی کام جاری ہے، پیسکو چیف اختر حمیدخان کی جانب سے پیسکو عملے کو جلد از جلد مرمتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان پیسکو نے بتایا کہ مالم جبہ کو بھی متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے، ضروری سامان مثلاًبجلی کے کھمبے، تاریں اور ٹرانسفارمرز سوات پہنچا دئیے گئے ہیں، پیسکو کا اضافی عملہ بھی سوات میں تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرئے ہوئے کھمبے اور ٹرانسفارمرز مرمت کئے جا رہے ہیں، بجلی تنصیبات پر گرے درخت ہٹائے جا رہے ہیں، پیسکو کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مرمتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔