شانگلہ(آفتاب حسین سے)شانگلہ میں سیلابی آفت سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی کئی افراد تا حال لاپتہ۔صوبائی حکومت نے شانگلہ کوبھی آفت زدہ قرار دے دیا۔تباکن سیلاب سے سینکڑوں رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں الپوری تابشام ،الپوری تا پورن سمیت ضلع بھر کے کئی اہم شاہر ائیں عارضی طور پر بحال کر دی گئیں تا ہم لنک سڑکوں پر بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا۔شانگلہ میں سب سے متاثرکوزپاﺅ ،چوگا،پورن میں قیامت صغریٰ ۔ دیگرمتاثرہ علاقوں میں بھی فضاءسوگوار،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلیوں میں جان بحق افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ چیئرمین پی ڈی ایم اے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔بحالی امور تیز کرنے کی ہدایت کر لی۔وزیراعلی خیبر پختون خواہ آج اتوارکو ضلع شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔شانگلہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینگے۔ ہفتے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق شانگلہ میں سیلاب کی زد میں آنے والے افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 37 سے بھی تجاوز کر گئی ہیں جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں،سیلابی ریلیوں،آسمانی بجلیوں گرنے کے واقعات اورلینڈ سلائیڈنگ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہو چکے ہیں ۔شانگلہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں رہائشی مکانات بھی زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں کو نقصان بھی پہنچا ہےں۔ سیلابی ریلیوں میں مال مویشی اور دکانوں سمیت درجنوں گاڑیاں اور دیگر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہےں۔ تباہ کن سیلاب میں شانگلہ کے ایک تحصیل پورن کے کئی علاقے مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں جہاں باغات ،کھڑی فصلیں اور زرعی زمینوں کو شدید ان نقصان پہنچا ہےں اسی طرح شانگلہ کے مختلف خوڑوں پر آمدورفت کیلئے تعمیر کئے گئے درجنوں پل اور رابطہ راستے وسڑکے بھی سیلاب کی نذر ہو چکی ہیں۔ شانگلہ کی مین شاہراہ الپوری تابشام ،الپوری تا پورن، الپوری تا چکیسر اور دیگر کہیں سڑکیں بھی شدید متاثر ہو چکی ہیں جن کو ہفتے کے روز عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے