دیر بالا(مانند نیوز)14 اگست یومِ آزادی/معرکہ حق کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس دیر بالا میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ دیر لیویز فورس نوید اکبر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پرقومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہوئے اور دیر لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی سے پہلے سات بج کر اُنسٹھ منٹ پر سائرن بجایاگیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جواد علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر شیر علی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو الیاس احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر سہیل احمد، پولیس حکام، صوبیدار میجر دیر لیویز نصیر اللہ، سول ڈیفنس، تمام سرکاری محکموں کے آفسران اور عوام نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور جشن آزادی کے حوالے سے نعرے بلند کرتے رہے۔تقریب میں یومِ آزادی کی اہمیت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی خدمت اور اس کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں شرکاء نے ملک کی امن،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔