کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے آج پولیس اور متعلقہ حکام کے ہمراہ کوہاٹ کے حدود میں دریائے سندھ کے مختلف علاقوں کا ہنگامی ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دریا میں پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مختلف محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر کوہاٹ نے دریا کے کنارے کام کرنے والی گولڈ مائننگ کمپنی میں موجود 2 ہزار سے زائد مزدوروں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے ان کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ، محکمہ انہار، محکمہ معدنیات اور ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر کوہاٹ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ کے کناروں پر مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور فوری حفاظتی اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کہا ”انسانی جان سب سے قیمتی ہے، مزدور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ ان کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی سرگرمی انسانی جان کو خطرے میں ڈالے گی اسے فوری طور پر روکا جائے گا۔” مزید برآں، انہوں نے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ کمپنی کے ذمہ داران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے علاقے کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر بروقت اقدامات ممکن ہو سکیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے کمشنر کوہاٹ کے اقدامات کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے