پشاور ( مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے باجوڑ، بونیر اور بٹگرام سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اسفندیار عزت نے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ جمعیت کے کارکنان کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں، اور متاثرین کو خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں حالات کی مکمل بحالی تک جاری رکھی جائیں گی۔اسفندیار عزت نے کہا کہ یہ قدرتی آفات ہم سب کے لیے ایک امتحان ہیں اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام، فلاحی ادارے اور حکومت یکجہتی کے ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے