سخاکوٹ (مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں 78واں یوم آزادی منانے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد۔تقریب میں مختلف ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں، ویلج سیکرٹریوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی، چیئرمین حاجی سعیداللہ، چیئرمین قاری سجاد علی حقانی، چیئرمین علی رحمان، صدرپریس کلب ظاہرشاہ اور جنرل کونسلر مولانا عقیل الرحمان نے کہا کہ ہمارا پیاراملک لازوال قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے آزادی ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے آزادی کی قدران لوگوں سے پوچھیں جو غلامی کی زنجیر کی نیچے زندگی بسر کر رہے ہے معرکہ حق اور یوم آزادی دونوں قوم کیلئے باعث فخر ہے اس ملک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔مقررین نے کہا کہ اس تقریب کامقصداسی آزادی کومنانا، پہچاننااور اسکی قدرکرنا ہے تقریب کے اخر میں ملک کی ترقی،خوشحالی واستحکام وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے