پشاور(مانند نیوز ) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔ خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی رقیہ نواز خان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان کے نستہ روڈ پر واقع ایک پراڈکشن یونٹ پر بڑی کارروائی کی۔کارروائی کے دوران انتہائی ناقص صفائی ستھرائی، چوہوں کی غلاظت اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پائی گئی۔ ٹیم نے موقع پر مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا، جبکہ خراب اور ناقص بیکری آئٹمز کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر معیاری اور مضر صحت خوراک تیار کرنے یا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا، اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے