وانا (مانند نیوز) پرائیوٹ سکول نیٹ ورک نے وانا سے اغوا ہونیوالے پرنسپل رحمت اللہ کی بازیابی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔پرائیویٹ سکولوں کے ایسوسی ایشن کے صدر ھمایون خان نے کہا،کہ پرنسپل رحمت اللہ کو ادارے اور حکومت فوری طور پر بازیاب کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام داخلی و خارجی راستے جام کر دیں گے نیوز کانفرنس سے پین وانا کے صدر ہمایوں شریف نے دیگر پرنسپلز و کابینہ ارکان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ،؛ سکیورٹی فورس اور دیگر اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور اس پیشے سے وابستہ افراد کی اغوا برائے تاوان پر سمجھوتا ناقابل برداشت ہیں آ ج پین وانا نے چند لمحوں میں جو ردعمل دکھایا اس سے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہوش لینا چاہئے۔ھمایون نے کہا،کہ پرنسپل رحمت اللہ کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر کل سے اساتذہ اور پرائیویٹ سکول کے بچوں کو جنوبی وزیرستان کے تمام تحصیلوں کی سطح پر شدید احتجاجی مظاہرے اور تمام شاہراہوں کو بند کرنے کی حکمت عملی اپنائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکول نیٹ ورک وانا نے سرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کے ساتھ بھی اس حوالے سے مذاکرات کئے ہیں جنوبی وزیرستان لوئر کی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ھمایون نے حکام کو واضح پیغام دیا کہ شام تک رحمت اللہ بازیاب نہ ہوا،تو کل سے تمام طلباء و اساتذہ پورے وزیرستان کو جام کر دیں گے، اور یہ مظاہرے اس وقت جاری رہیں گے، جب تک رحمت اللہ کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔