اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 50 ہزار کی حد عبور کرلی۔

اسٹاک مارکیٹ میں اگست کے مہینے میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 48 ہزار کی حد عبور

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 781 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 42 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے