وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں اختجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، نجی تعلیمی اداروں کے صدر ہمایون خان نے ایک بڑے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اغوا شدہ پرنسپل رحمت اللہ وزیر کی باعزت اور فوری بازیابی تک اساتذہ اور طلباء کی جدوجہد کسی بھی صورت میں ختم نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکام نے فوری عملی اقدامات نہ کیے تو کل سے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں، جن میں سپین، کڑیکوٹ، گژہ پیزہ، زیڑی نور موڑ اور وانا کیمپ شامل ہیں، کی مرکزی سڑکوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔پرنسپل ہمایون خان وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اساتذہ اور طلباء متحد ہو کر وانا کی تمام شاہراہوں پر دھرنا دیں گے اور ٹریفک سمیت ہر قسم کی نقل و حرکت کو معطل کر دیں گے تاکہ حکام پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ قدم کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اس مقصد کے لیے اٹھایا جا رہا ہے کہ پرنسپل رحمت اللہ وزیر کو بحفاظت اور عزت کے ساتھ بازیاب کرایا جا سکے۔یاد رہے کہ رحمت اللہ وزیر نہ صرف ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل تھے بلکہ وہ بطور صدر وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن علاقے میں سماجی خدمات کے کئی منصوبوں کی قیادت بھی کر رہے تھے۔ ان کی خدمات کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کے اغوا کے بعد علاقے کے والدین، اساتذہ اور طلباء میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔دوسری جانب علاقے میں ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر سول انتظامیہ نے اساتذہ کی نمائندہ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کو ہر ممکن طور پر پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ احتجاج مزید شدت اختیار نہ کرے اور علاقے میں معمولاتِ زندگی متاثر ہونے سے بچائے جا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے