کرک (مانند نیوز)وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) محمد سجاد بارکوال کی خصوصی ہدایات پر محکمہ زراعت کرک کی جانب سے گاؤں شمشکی میں جنگلی زیتون کی قلمکاری کے منصوبے کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 3 ہزار 5 سو جنگلی زیتون کے پودوں پر جدید سائنسی طریقہ کار کے تحت قلمکاری کی جائے گی تاکہ ان غیر پیداواری پودوں کو زیتون کے معیاری اور پیداواری درختوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق قلمکاری کے اس عمل سے پودوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے کسانوں کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ علاقے میں زیتون کی کاشت کو فروغ دے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور زرعی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ زیتون کی مقامی پیداوار میں اضافہ سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور قیمتی زرِ مبادلہ بچانے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر زراعت نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا وژن خیبرپختونخوا کی زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر کے کسانوں کی خوشحالی یقینی بنانا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس منصوبے سے نہ صرف کرک بلکہ پورے صوبے کے کسان مستفید ہوں گے۔ مقامی زمینداروں نے بھی منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور کسان خوشحال ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے