ہری پور(نمائندہ خاص): ڈاکٹر حافظ صدام حسین ولد تاج ملوک خان ترکئی نے 27 مئی 2025 کو یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ ایگرونومی میں اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ ان کی تحقیق کا موضوع "سورج مکھی کی اقسام پر سلفر اور زنک کے بیرونی استعمال کے اثرات” تھا۔
تحقیق کی نگرانی ڈاکٹر عبد القیوم نے کی، جبکہ شریک نگرانوں میں ڈاکٹر سمیع اللہ خان، ڈاکٹر ایاز محمود اور ڈاکٹر گلزار احمد شامل تھے۔ دفاع کی جانچ بین الاقوامی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر میتھیو اے جینکس (یونیورسٹی آف ایریزونا، امریکہ) اور پروفیسر ڈاکٹر مارسیلو ایریتی (یونیورسٹی آف میلان، اٹلی) نے بطور بیرونی ممتحن کی، جبکہ داخلی ممتحن ڈاکٹر خالد نوید تھے۔
ڈاکٹر عابد فرید (ڈین، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز) اور ڈاکٹر سمیع اللہ خان (چیئرمین، شعبہ ایگرونومی) نے امیدوار اور سپروائزری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی