لوئر دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں لال قلعہ میدان کے سیاسی / قامی مشران کا ڈپٹی کمشنر دیر لوئر، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ونگ کمانڈرلال قلعہ، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ، ایس۔ پی۔ سپیشل برانچ سی۔ٹی۔ ڈی و دیگر اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ بلامبٹ میں مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ لال قلعہ کے قومی اور سیاسی مشران نے ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری طور پر ٹارگیٹیڈ آپریشن اور انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے سب ڈویژن لال قلعہ کے تمام مشران کا جرگہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ جرگہ کے انعقاد کا مقصد قامی مشران، عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کی بحال سازی اور روابط کو مضبوط کرنا ہیں اور ملک دشمن عناصر اور عوامی مسائل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ اپریشن اور قدرتی آفات میں صوبائی حکومت کے اقدامات کے بارے میں گرینڈ جرگہ کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں صوبائی حکومت مکمل رابطے میں ہیں اور ریلیف، بحالی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جاری رہی ہیں۔ عوام تسلی رکھیں تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والے تمام پانچ شہداء کو صوبائی حکومت کی جانب سے دس ملین روپے فراہم کی گئی ہیں۔ جب کہ شام تک تمام متاثرہ گھروں کے مالکان، زخمیوں اور مال مویشیوں کی نقصانات کی ادائیگی کردی جائی گی۔ کسی بھی ناگہانی آفت، سیلاب وغیرہ کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کے سے دعاوں کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہیں۔ دیر پائین میں امن و امان ہیں۔ بڑے پیمانے پر آپریشن کا کوئی امکان نہیں۔ جہاں دہشت گردوں کی اطلاع ہو وہاں مقامی مشران اور عوام کے مشاورت اور تعاون سے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ اپریشن کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے ساتھ ہونے والے جرگے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ونگ کمانڈر فرنیٹیر کور 184 ونگ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دیر پائین میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن میں عوام کی تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی و ایم پی اے ملک لیاقت علی خان اور لال قلعہ کے دوسرے سیاسی مشران نے کہا کہ حکومت لال قلعہ میں فوری طوری پر بلا تاخیر ٹارگٹڈ آپریشن کریں۔ ہم حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ سیاسی مشران نے مطالبہ کیا کہ حکومت سب ڈویژن لال قلعہ میں ملک دشمن عناصر کے خلاف لال قلعہ میں سپیشل فورس بنائے اور اس میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کریں۔ مشران نے جرگہ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جرگے کے اختتام پر درجہ زیل مطالبات پیش کی گئیجن میں امن قائم کرنا حکومت و سیکورٹی ادارون کی زمہ داری ہے۔ فورا امن بحالی کے لئے اقدامات کی جائے۔ سیکورٹی ادارے بغیر وقت ضائع کئے و بلا تاخیر فوراََ لال قلعہ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔ جرگے کے آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی، امن و امان اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے