چترال لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) اور محکمہ لائیو سٹاک، چترال کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ Trap-Neuter-Vaccinate-Returnچترال اور دروش میں (TNVR) کامیابی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت آوارہ کتوں کو محفوظ طریقے سے پکڑا جاتا ہے اور سول ویٹرنری ہسپتال (CVH) لایا جاتا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کتوں کی نس بندی کرتی ہے اور انہیں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صحت یابی کے بعد کتوں کی شناخت کے لیے کالر پہنا کر انہیں آبادی سے دور چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ شہری علاقوں میں کتوں کی تعداد کو کم کرنے، انہیں پرسکون بنانے اور ریبیز جیسے خطرناک امراض کے خطرات کو ختم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔