اپر چترال (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریشن گول کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور تحصیلدار موڑکہو/تورکہو بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد مقامی آبادی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔اہلیانِ ریشن گول نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے چار اہم مطالبات رکھے جن میں پناندہ ریشن کے لیے متبادل لنک روڈ، پناندہ و باٹیکاندہ کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا قیام، چھیرغو چھاروغ کے نیچے حفاظتی پشتے اور عارضی ٹینٹ ویلیج کا قیام شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ لنک روڈ کی تعمیر کل سے شروع کی جائے گی۔ ٹینٹ ویلیج آج سے قائم کیا جائے گا اور چھیرغوچھاروغ کے نیچے بسنے والے لوگوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی پشتے دونوں اطراف تعمیر کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نالہ کے قریب رہنے والوں کو عارضی نقل مکانی کی پیشکش کی گئی تاہم مقامی افراد نے مقامی تجربات کی بنیاد پر یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے لنک روڈ کو واحد حل قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے اسٹاک پائل کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی سامان کو ریشن گول بالا میں مقامی سٹاک پائل قائم کرکے وہ کچھ سامان منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہر وقت عوام کے تحفظ کے لیے تیار ہے چاہے حالات معمول کے ہوں یا ہنگامی۔اہلیانِ ریشن نے بروقت دورہ کرنے اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے