دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر دیربالا نوید اکبر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جواد علی نے ضلعی جرگہ ہال میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کی صدارت کی۔ جس میں تمام محکموں کے سربراہان ونمائندگان نے شرکت کی۔شہریوں نے اپنے مسائل، مشکلات اور شہری خدمات کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات، سکولوں،بجلی،روڈز پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مسائل غور سے سن کر نوٹ کئے جن میں بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ باقی ماندہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔