کرک (مانند نیوز)نو تعینات ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔قبل ازیں دفتر پہنچنے پر پولیس فورس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نوتعینات ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی وژن کے عین مطابق عوام الناس کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے اور عوام کو ہر جائز قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو اپنے فرائض منصبی میں دلچسپی لینے اور دفتری امور بطریق احسن انجام دینے کی تلقین کرتے ہوئے واضح کیا کہ لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔نو تعینات ڈپٹی کمشنر کرک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کرک کی تعمیر و ترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ عوام کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔