بٹ خیلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ متاثرین کی مددکے حوالے سے وزیرآعلیٰ کا بیان فلمی ڈائیلاگ ہے متاثرین کی بحال صرف صوبائی حکومت کے بس میں نہیں ہےمتاثرین کی بحالی کیلئے مرکزاور صوبائی حکومتیں مشترکہ اقدامات کریں الخدمت فاونڈیشن نے بونیر میں مثالی اقدامات کئے ہیں باہر دنیا کے ڈونرز سے اپیل ہے وہ بھی متاثرین کی مدد کریں۔ یہ باتیں انہوں نے متاثرین بونیر کیلئے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سابق ایم این اے سید بختیارمعانی اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے عنایت اللہ خان نے کہاکہ جس کسی نے متاثرین کی امداد میں خردبردکی کوشش کی انہیں بے نقاب کریں گے۔ مرکز اور صوبہ متاثرین کی بحالی کیلئے سینیٹ الیکشن جیسا ماحول پیدا کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ بونیر کی تبائی دنیا کے سامنے ہیں ان لوگوں کا زندگی کی جانب واپسی میں کئی سال لگ سکتے ہیں تاہم الخدمت فاونڈیشن نے ان متاثرہ بھائیوں کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات کریں گے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لائنگے ۔