ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی زیرِ صدارت بٹ خیلہ کے ماسٹر پلان کی تیاری سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بٹ خیلہ کے ماسٹر پلان کے مقاصد، دائرہ کار اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے مقامی ضروریات اور زمینی حقائق کی روشنی میں ماسٹر پلان کی تیاری پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منصوبے کے دائرہ کار اور حدود کے تعین پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ متعلقہ ادارے درکار ڈیٹا کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے، کنسلٹنٹ ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ زمینی حقائق کے جائزے کیلئے ابتدائی سروے بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پارلیمنٹیرینز، تحصیل چیئرمین، بلدیاتی نمائندوں، عمائدین و مشران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے ان سے مشاورت کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے