شانگلہ (مانند نیوز )شانگلہ میں محکمہ صحت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ ،ضلعی صحت افیسر ڈاکٹر نظر محمد خان کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے زریعے ہزاروں مریضوں کا مفت معاٸنہ تشخیص اور مفت ادویات دۓ دۓ گۓصوبائی حکومت اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، محکمہ صحت شانگلہ کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزرمحمد کی زیر نگرانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا۔ سیلاب سے متاثرہ خوڑ بانڈہ چاگم، بیلہ ماچکنڈئ،اور کوز پاؤ (تحصیل پورن) میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جہاں متاثرہ عوام کو براہِ راست طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ان کیمپس کے دوران سینکڑوں افراد کو مختلف طبی خدمات فراہم کی گئیں، جن میں ابتدائی طبی امدادضروری علاج و معالجہ مفت ادویات کی فراہمی مریضوں کی رہنمائی اور آگاہیعوام کی بڑی تعداد نے ان میڈیکل کیمپس سے استفادہ کیا اور فوری ریلیف حاصل کیا، جس سے متاثرین کو نہ صرف علاج بلکہ حوصلہ بھی ملا۔