اسلام آباد (مانند نیوز)محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا نیا سسٹم 27 اگست سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہو کر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

27 سے 29 اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

23 اگست سے کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

شہرِ قائد میں مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مون سون کا ایک نیا سسٹم 27 اگست سے کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

آج شام یا رات سے مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میر پورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج سے 27 اگست کے دوران دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، دیر، چترال، سوات کوہستان، شانگلہ، کوہاٹ، پشاور اور دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے