سخاکوٹ (مانند نیوز) ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ میں گلی کوچوں، نالیوں اور جڑی بوٹیوں کی صفائی مہم کاآغازکردیا گیا۔وی سی چیئرمین قاری سجاد علی حقانی نے دیگر ممبران خالد خان اور مولانا خورشیداحمد کے ساتھ صفائی مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر وی سی چیئرمین قاری سجادعلی حقانی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اپنے ارگرد کے ماحول کوپاک صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ صفائی عملہ کے ساتھ تعاون کریں ہم عوام کو صاف وشفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل الیفے کلے کوصاف ستھرارکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئنگے اور وی سی کوماڈل ویلج کونسل بنا کر دم لینگے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو پاک صاف رکھیں اور گندگی نہ پھیلائیں