پشاور (مانند نیوز)سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی سے لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن اور لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخواہ کے صدر محمد آصف خان اعوآن و صوبائی صدر پولٹری کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخواہ حاجی راج ولی خان مہمند کی ملاقات۔ انٹرنیشنل لائیو سٹاک پولٹری فشریز ایکسپو 2025 کے انتظامات کے لیے 26 اگست کو اجلاس طلب. افتتاح وزیر اعلی کریں گے. چیف سیکرٹری و صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسف زئی شریک ہوں گے. سیکرٹری لائیو سٹاک کی سرپرستی میں ایکسپو 2025 منعقد ہوگی. اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکریٹ میں اعلیٰ سطح میٹنگ ہوئی, پہلی فرصت میں سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی کو ایکسپورٹ 2025 کے بارے میں اگاہی فراہم کی بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک سے ملاقات کی گئی۔ ایکسپو 2025 کو ہر لحاظ سے کامیاب کرنے کا عزم, انشاءاللہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں بڑی ایکسپو و شو ہوگا. جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیاں شریک ہوں گی. ہزاروں فارمرز, ایم این ایز , ایم پی اے ایز، ان جی اوز اور دیگر اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔۔۔۔۔