اسلام آباد (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے 5 علاقوں کو مکمل کلیئر کر دیا۔

ایک بیان میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ کلیئر کروائے گئے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں، ریاستی مکمل عملداری بحال ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گر قلعه ترخو کو کلیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
باجوڑ: مسلح گروہوں کے سہولتکار کا گھر گرا کر علاقہ بدر کیا جائے گا، جرگے کا فیصلہ
فتنہ الخوارج نے مقامی کمانڈرز کو باجوڑ چھوڑنے سے روک دیا: سیکیورٹی ذرائع
انتظامیہ نے کہا کہ کلیئر کروائے گئے علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے