اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما الحاج فواد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورۂ جاپان نے ن لیگ کو ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کی مقبول ترین جماعت بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مریم نواز کی قیادت کو بھرپور پذیرائی دی اور جاپان میں اُن کے استقبال کے مناظر نے ثابت کیا کہ نواز شریف کا پیغام آج بھی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

الحاج فواد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مریم نواز میں اپنے والد نواز شریف کی تمام اہم خوبیاں موجود ہیں، وہ مستقبل کی ایک مضبوط، باصلاحیت اور عوامی لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل مریم نواز کے سامنے اُجاگر کیے، ملک یونس

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو آئندہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں پر دیکھ رہے ہیں اور یقین ہے کہ ن لیگ کی قیادت اُن کے ہاتھ میں آ کر مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دورۂ جاپان سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد ایک بار پھر ن لیگ پر بحال ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے