اسلام آباد (مانند نیوز)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں 6 صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی سفاکانہ پالیسی نے مزید 6 صحافیوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، اسرائیلی کارروائی صحافت اور آزادی اظہار پر وار ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قانون کے تحت ایک سنگین جنگی جرم ہے، غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

غزہ، اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 6 صحافی شہید

انہوں نے کہا کہ النصر اسپتال پر بمباری اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی طرح جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی روز میں 6 صحافیوں کو شہید کر دیا ہے۔

غزہ کے النصر اسپتال پر یکے بعد دیگرے دو فضائی حملے کیے گئے جس میں مریضوں، ڈاکٹروں، شہری دفاع رضا کاروں اور 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے