اسلام آباد (مانند نیوز)ملک میں مون سون سے متعلق این ڈی ایم اے کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ہے۔

چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں حالیہ مون سون کے 7 اسپیل گزر چکے ہیں، ملک میں مون سون کا 8 واں اسپیل آنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کا 8 واں اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک رہے گا، پاکستان میں مون سون 22 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ آیا، ابھی تک بارشوں میں 800 اموات اور 1100 افراد زخمی ہوئے۔

بھارت کے پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 2100 ٹن ریلیف کا سامان پہنچایا ہے، ہم ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچ کر اس کی مدد کر رہے ہیں۔ کے پی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین کام کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت نے پانی کے بہاؤ کی اب تک جو رپورٹ دیں وہ سب درست تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 2 ڈگری درجہ حرارت بڑھا تو 52 سال میں 65 فیصد گلیشیئر پگھل جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے