سخاکوٹ (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی کونسل کے ممبر معوذ خان شلمانی نے کہا ہے کہ کالاباغ دیم ایک مردہ گھوڑا ہے اور مردہ گھوڑا میں جان نہیں ڈالا جا سکتا کالاباغ ڈیم پختون قوم کیلئے موت اور زندگی کا مسئلہ ہے جب تک باچہ خان کاایک پیروکارزندہ ہے کوئی مائی کالعل کالاباغ ڈیم تعمیر نہیں کرسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے جس کی تعمیر کی اجازت اے این پی کبھی نہیں دیگی تربیلامتاثرین اب بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک متنازعہ ایشوکو اٹھاکر صوبے کے اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ کیلئے تین صوبوں کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔