شانگلہ(مانند نیوز )ہیلتھ کئیر کالج آف میڈیکل سائنسز سنگوٹہ سوات نے سکالرشپ کا اعلان کردیا شانگلہ کے طلبا و طالبات کیلۓ خصوصی سکالرشپ کا اعلان تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کٸیر کالج سنگوٹہ سوات میں دو سالہ پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلے جاری ہیں جدید لیبز اور تجربہ کار فیکلٹی کے ساتھ معیاری تعلیم دی جارہی ہیں ۔اس موقع پر ڈاٸریکٹر کالج محمد عالم خان نے میڈیا کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے ہیلتھ کیٸر کالج اف میڈیکل ساٸنس میں سکالرشپ کا انعقاد کیا ہے اور شانگلہ کے طلبا و طالبات کیلۓ خصوصی 50فی صد سکالرشپ مقرر کی گٸ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیٸر کالج میڈیکل فیلڈ میں چمکتے ستارے کی طرح ترقی کے منازل طے کرے گی انہوں نے کہا کہ میڈیکل فیلڈ میں روشن مستقبل کی ضمانت آج ہی داخلہ لے کر اپنے خوابوں کی تعبیر پائیں ۔