دیربالا(مانند نیوز)امریکہ میں مقیم ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت سر رحیم شاہ اخونخیل نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ہمیں من حیث القوم معاشرے کے ستائے ہوئے طبقوں کی نمائندگی اور ان کے حقوق کے لئے کام کرنا ہوگا وہ گزشتہ روز واڑی دیر میں پریس کلب واڑی کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر بامت خیل فلاحی تنظیم کے صدر ملک انورزیب یوسفزئی ملک فضل ربی اور سر فاونڈیشن کے عہدیدار بھی موجود تھے سر رحیم شاہ اخون خیل نے کہا کہ امریکہ میں رہ کر بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کی دکھ درد کے ساتھ دل دھڑکتا ہے اس لئے سر فاونڈیشن کو پورے ملک میں متحرک کرکے فلاحی اور رفاعی کاموں کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دئے ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر میں سر فاونڈیشن کے توسط سے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے جھاں متاثرین کی بحالی اور ان کی مدد اولین ترجیحات میں شامل ہیں سر رحیم شاہ اخون خیل نے واضح کردیا کہ ہماری مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور کسی تفریق کے بغیر جھاں ضرورت ہوں وہاں سر فاونڈیشن کے رضاکار حاضر ہوں گے اس موقع پر سر رحیم شاہ اخونخیل نے دیر میں خان شہید قبرستان کی تعمیر کا اعلان کردیا