باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا جن میں باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج، خار ماڈل سکول اینڈ کالج اور خار ون سکول اینڈ کالج شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلباء سے ملاقات کی اور ان سے سوالات بھی کیے۔ اساتذہ کو ہدایت دی گئی کہ طلباء کی بہتر رہنمائی اور معیاری تعلیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹریوں اور دیگر شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا اور ادارہ جاتی مسائل کے فوری حل کے احکامات پرنسپلز کو جاری کیے۔ مزید برآں، کالجز اور بڑے سکولز کو فوری طور پر کھولنے کے لیے ہدایات دیں اور متاثرہ خاندانوں کو دوسری جگہ ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا۔ پرنسپلز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کا قیمتی سرمایہ ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے تاکہ طلباء کو معیاری اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے