لوئیر دیر(مانند نیوز)ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے چیئرمین قاضی حنیف زیر نگرانی ضلع بونیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 400 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو لاکھوں روپے کا مفت ادویات اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ڈاکٹر خائستہ باچا کی زیر نگرانی 10 مستند ڈاکٹرز اور 2 لیڈی ڈاکٹرز نے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ میڈیکل سٹاف میں ڈاکٹر محمد آیاز،(آرتھوپیڈک سرجن)، ڈاکٹر عبداللہ (جنرل سرجن)، ڈاکٹر عمران خان(نیورو سرجن),، ڈاکٹر خائستہ بادشاہ، ڈاکٹرمحمد وقاص، ڈاکٹر نور خدا، ڈاکٹراظہار حسین، ڈاکٹر محمد سلیمان اور ڈاکٹر عظیم اللہ جبکہ لیڈی ڈاکٹر سلمیٰ (گائنا کالوجسٹ) اور لیڈی ڈاکٹر شگفتہ نے بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ایم پی اے بونیر ریاض خان، ناظم شیر عالم، ڈی ایچ او لوئر دیر، ایم ایس دیر اپر ہسپتال اور ڈی ایچ او دیر اپر نے خصوصی معاونت فراہم کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز سے تجاویز لیں اور متعلقہ اداروں کو عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے۔ملاکنڈ یوتھ اسمبلی اپنے ممبرز اور کابینہ ارکان کا بے حد مشکور و ممنون ہے جس کی بدولت بونیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔