پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے صوبے کے ٹیلنٹ پر فخر ہے جو اپنی کامیابیوں سے نہ صرف صوبے کا سافٹ امیج اجاگر کررہے ہیں بلکہ ملک کی عزت و وقار میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس پشاور میں ”فخرِ پختونخوا ایوارڈز2025“کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی نثار باز، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا فرزند علی وزیر، جمشید خان، ڈاکٹر حمزہ جمشید،نبیل آفریدی، حاجی وحدت خان، سیاسی وسماجی شخصیات،فنکار،ڈاکٹرز، انجینئرز،شعراء وادباء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔گورنرنے اس موقع پر شعبہ تعلیم، طب، انجینئرنگ، کھیل، سیاست، صحافت، وکالت، امن، ادب،پولیس، موسیقی، سماجی سرگرمیوں سمیت دیگر شعبوں میں بہترین مہارت اور خدمات کا مظاہرہ کرنے پر60 نوجوانوں کو فخرپختونخوا ایوارڈ سے بھی نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ممتاز شخصیات کوگورنرہاؤس میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ گورنرنے کہاکہ ”فخرِ پختونخوا ایوارڈز“ دراصل باصلاحیت اور محنتی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابیوں اور خوشیوں کو بانٹنے سے یہ مزید بڑھتی ہیں اور ایسی تقریبات صوبے کے مثبت اور پرامن تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے ”فخرِ پختونخوا ایوارڈز“ کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، سپانسرز اور تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، خواتین کی خودمختاری اور صوبے کے مثبت امیج کے فروغ کے لیے گورنر ہاؤس کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ انہوںنے یقین دلایا کہ گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، گورنر ہاوس ایسے پروگرام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا. بہت جلد کھلاڑیوں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی ایوارڈ تقریب منعقد کی جائیگی. #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے