اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے، بھارتی پشت پناہی سے خارجیوں کی فائرنگ کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔

شیری رحمٰن نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین کے خلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، میں اپنی سیکیورٹی فورسز کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی قابل ستائش ہے، پاک فوج نے افغان چیک پوسٹس تباہ کر کے خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

جی سی سی ملک پر حملہ ریڈ لائن، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری، شیری رحمان

شیری رحمٰن نے کہا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، ہماری سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوان قوم کا فخر ہیں، ان جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین پر امن و سلامتی کی خاطر ہر محاذ پر مضبوطی سے کھڑے رہنا ہے، قوم متحد ہے، کسی بھی دہشت گرد حملے یا سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشتگردی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف نہیں لیکن اپنے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج نے ہر بار دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، پاکستانی عوام اور افواج اب بھی ایک آواز ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے